46

وزیر داخلہ سندھ کاکراچی پولیس آفس کا دورہ،آئی جی سندھ بھی ہمراہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بروز بدھ 04 جون 2025 کو وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا-اس موقع پر آئی جی سندھ سر غلام نبی میمن صاحب بھی انکے ہمراہ تھے-انکی آمد پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سر جاوید عالم اوڈہو صاحب و دیگر سینئر پولیس افسران نے خوش آمدید میں استقبال کیا-کراچی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا-

وزیر داخلہ سندھ نے کے پی او میں ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدوں پر ترقی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی-15 ڈی ایس پیز کو اگلے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے ایس پیز کے رینگ لگائے گئے-وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے مشترکہ طور پر ایس پیز کے شولڈر پر ترقی کے رینک/بیجز لگائے-

اس موقع پر ترقی پانیوالے ایس پیز کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایس پیز رینک پر ترقی پانیوالے جملہ افسران کی خوشی دیدنی تھی-آپ کو اپنی زمہ داریوں اور فرائض کا بخوبی اداراک ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ محکمانہ ترقی کے میکنزم کو مذید بہتر اور مؤثر بنائیں،آئی جی سندھ کو ہدایات بھی کیں-

میکنزم کو مذید بہتر کرنیکا مقصد ترقی کے عمل کو فاسٹ ٹریک پر لانا ہے-آپ کو اپنے تجربے اور مہارت کی بدولت جرائم اور جرائم پیشہ گروہوں کو شکست سے دوچار کریں-مجھے اپنے افسران اور جوانوں پر بھرپور اعتماد ہیکہ وہ جرائم کا جڑ سے خاتمہ کرینگے-سندھ پولیس کی حکومت سندھ بھرپور سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہیگی-

آپ کو اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے اب یہ آپ پر منحصر ہیکہ اپنے تجربے اور مہارت کی بنیاد پر جرائم کیخلاف کس طرح اپنا لوہا منوائیں گے-آپ کا عزم آپکا مقصد صرف اور صرف آئین اور قانون کی پاسداری کرنا اور اپنے عمل سے خدمت انسانیت کو یقینی بنانا ہے-

فیلڈ میں آپ لوگوں کی کامیابی کا دار و مدار محنت لگن اور فرائض کی مؤثر انجام دہی پر ہے-آپکا سروس کیریئر اور تجربہ آپ سے مسلسل جدوجہد اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانیکا متقاضی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں