46

سینٹرل سپرمارکیٹ پولیس کا گٹکا ماوا کے خفیہ کارخانے پر چھاپہ،4ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین دبلیو)سینٹرل سپر مارکیٹ پولیس کا گٹکا ماوا کے خفیہ کارخانے پر چھاپہ . ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق خفیہ طور پر چلنے والا کارخانہ اندرونی مکان لیاقت آباد بی ایرہا میں تھا-

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کارخانے پر چھاپہ مارا جس دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا بھاری مقدار میں گٹکاماوا اور تیاری کا سامان بھی برآمد

گرفتار ملزمان کی شناخت جمشید عرف بلال ولد ابوبکر، شاہزیب ولد جمشید عرف بلال، حسنین ولد جمیل اور جہانزیب وپد جمشید عرف بلال کے ناموں سے ہوئی.

پولیس نے کارخانے سے تیار شدہ 100 عدد پڑیاں 7 پلاسٹک کے ٹب میں گیلی چھالیہ وزنی 28 کلو، 4 کلو چھالیہ خشک، 12 پیکٹ تمباکو، 1 عدد کانٹا 7 عدد ٹب، 11 بوتل ایسینس 2 عدد موبائل فون، نقزی اور دیگر اشیاء برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا

سپر مارکیٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 227/2025 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں