کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر معروف تاجر رضوان عرفان کی سربراہی میں ایک وفد نے آفاق احمد سے ملاقات کی اور شہر کیلئے انکے اٹھائے گئے اقدام کو سرہاتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔اس موقع پر مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) سیکریٹری مالیات انجینئرخر م مقصو نے وفد سے تفصیلی ملاقات کی جبکہ کراچی یونیورسٹی سے آئے طلباء کے وفد نے بھی آفاق احمد کے نظریے اور سوچ کی تائید کی۔ خرم مقصود نے کہا کہ شہر میں یقیناسیاسی خلا موجود ہے لیکن اس پر کرنے کیلئے کراچی کے نمائندوں کے بجائے باہر سے آئے اور شہر سے بے وفائی کرنے والوں کے سپردکرنے کا سلسلہ ملک و قوم کیلئے درست اقدام نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، معصوم شہر حکومتی عصبیت کا شکار بنتے جارہے ہیں ِ، جس کیلئے عوام کا متحد ہونا ناگزیر ہوچکا،حکومتی اپنے روایتی ہتھکنڈوں سے باز رہے کیونکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبیریز ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد شہر کیلئے بڑے اور اہم فیصلے کرینگے تاکہ قوم میں پھیلی مایوسی کو ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو مافیاز کے زریعے کنٹرول کیا جارہا ہے، 18مارچ کو یومِ تاسیس کے موقع پر اپنی پالیسی سے اپنے شہر کے لوگوں کو آگاہ کرینگے قوم یقین رکھیں ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں۔


