50

حیدرآبادپولیس نے منشیات ڈیلرزسمیت 4ملزمان گرفتارکرلئے

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)قاسم آباد پولیس کی کارروائیوں میں منشیات ڈیلرز سمیت 4 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کرلیئے گئے-

تھانہ قاسم آباد کے ایس ایچ او انسپیکٹر صغیر حسین سانگی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کی گئی-قاسم آباد پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو 5 کلو سے زائد چرس اور تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا –

پہلی کارروائی کے دوران وحدت کالونی انور ولاز کے قریب سے مین پوری سپلائرز امیر حمزہ رند اور عباس یوسفزئی کو متعدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا-

دوسری کارروائی کے دوران نزد سحرش نگر کے قریب سے منشیات ڈیلرز ایاز سولنگی اور علی شاہ بخاری کو 5 کلو 45 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا-

گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-قاسم آباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے-مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں