44

ٹینکرڈرائیورمشتعل،ٹریفک اہلکارکے اغواکی کوشش،3پولیس اہلکار زخمی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کے علاقے ملک چانڈیو چوک کے قریب ٹینکر ڈرائیور کی جانب سے ٹریفک اہلکار کے اغواء کی کوشش، 03 پولیس اہلکار زخمی۔ٹینکرز ڈرائیور نے ناکہ پر رکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہلکار تلک راج کو اپنے ہمراہ اغواء کرکے لے جانے کی کوشش کی۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے شور شرابہ سے قریبی موجود پولیس موبائل نے ٹینکر کا تعاقب کرکے روکنے کی کوشش کی۔اسی دوران ٹینکر ڈرائیور کے ہمراہ مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا کرکے ڈنڈے، پتھراؤ اور مارپیٹ سے 03 پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت رزاق، یعقوب اور اویس کے ناموں سے ہوئی، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور صورتحال پولیس کنٹرول میں ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں