ضبط شدہ غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارنز اور دیگر ممنوعہ آلات کی تلفی، ایڈیشنل آئی جی کی شرکت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر میں ضبط شدہ غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارنز اور دیگر ممنوعہ آلات کی تلفی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

پولیس چیف نے بتایا کہ کراچی میں بڑھتے حادثات کے پیش نظر “کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم (KRAAT)” تشکیل دی گئی ہے، جو روزانہ حادثات کی نگرانی، شواہد اکٹھے کرنے اور وجوہات کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ مزید برآں، ایڈوائزری پینل اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے مؤثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کو تلف کیا گیا، جن میں 22,925 فینسی نمبر پلیٹس، 2,208 گرین نمبر پلیٹس، 1,139 پریشر ہارنز، 278 ہوٹرز اور ریوالونگ لائٹس شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں