57

آئی پی ایل؛ رائل چیلنجرز کی فتح کے جشن میں بھگدڑ؛ 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز کی پہلی فتح نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کردیا تھا اور آج جشن کے سلسلے میں ہونے والی تقریب بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے متعدد دروازوں سے ایک ساتھ سیکڑوں افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی بَوورِنگ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم سڑکوں پر شدید رش کے باعث اسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں