جاوید عالم اوڈھو سے 10 نئے بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز (یو ٹی) کی ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے 10 نئے بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز (یو ٹی) نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات

اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن زولفقار لاڑک اور اے ڈی آئی جی ایڈمن عمران شوکت بھی موجود تھے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے اصولوں پر کاربند رہنے کی ہدایت کی۔ مزید کہا کہ کراچی پولیس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں نوجوان افسران کا کردار اہم ہوگا۔

افسران نے اس رہنمائی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں