کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے اسٹریٹ کرائم کےخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہین فورس کے جوانوں کو تعریفی سند اور نقد انعام دیا
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کے لئے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بہترین اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہین فورس کے جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا سلسلہ بدستور جاری ہے
امروز ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شاہین فورس کے جوانوں اور افسران و ملازمان کو پولیس مقابلہ کرائم ڈیٹیکشن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر CC-III نقد انعام دیا
گزشتہ دنوں تیموریہ کی حدود میں ملزمان سے پولیس مقابلے اور اسٹریٹ کریمنلز سے بہادری سے مقابلہ کرنے پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے CC-III اور نقد انعام دیا
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے جوانوں سے بات چیت کی اور انکو اپنا مورال ہائی رکھنے کی ترغیب بھی دی


