55

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیربلوچ نے جیل میں ایئرکولرکی فرمائش کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ جیل میں ایئرکولر کی فرمائش کردی تاہم عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے جیل میں گرمی سے پریشان ہوکر ایئر کولر کے لیے درخواست دائر کردی۔

عابد زمان ایڈووکیٹ کے توسط سے اے ٹی سی میں درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا شدید گرمی کے باعث ملزم کی طبیعت خراب ہے، انھیں ایئر کولر رکھنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ کو عید کی نمازپڑھنےکی بھی اجازت دی جائے۔

انسداددہشت گردی عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔خیال رہے کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کیا ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا تاہم گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔مغربی سمت سے18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوامیں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں