41

سی ای اوکےالیکٹرک مونس علوی کیخلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروادی۔تحریک اسمبلی کے قاعدہ 71 اور72 کی تحت جمع کرائی گئی جس میں محمد فاروق نے کہاکہ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران مجھے اور میری جماعت، جماعت اسلامی کوطنز کانشانہ بنایا۔ اجلاس میں اٹھائے گئے سوالات کے تسلی بخش جواب دئیے بغیر وہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ اس سے نہ صرف میرا بلکہ اجلاس میں موجود معزز ممبران کا استحقاق مجروح ہواہے اس لیے تحریک استحقاق کو منظور فرماکر مزید کارروائی کیلئے استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں