کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سائٹ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر سائٹ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کےعہدیدارن نےسینئروزیرشرجیل انعام میمن کااستقبال کیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کی اورملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہےکہ بزنس کمیونٹی پاکستان کا اثاثہ ہیں،پیپلزپارٹی بزنس فرینڈلی پالیسی بناتی ہے۔انہوں نےکہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےخصوصی طور پر صنعت کاروں کےساتھ میٹنگز کی ہیں۔سیاسی جماعتیں اچھے کام کی تشہیر چاہتی ہیں، کراچی کےلیےمیگا پراجیکٹس زیر غور ہیں۔کراچی دنیا کےکئی ممالک سےبڑا ہے، پنجاب خیبرپختونخواہ بلوچستان بھی ہمارے صوبے ہیں وہاں سے بھی لوگ روزگار کے لیے سندھ آتےہیں،ہمارےصوبے میں مواقع موجود ہیں، کمی کوتاہی ہوئی تو تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت کی سب سےبہترین سہولیات کراچی میں ہیں ،سندھ کی صحت عامہ کی سہولیات دیگر صوبوں سےبہتر اور مفت ہیں ۔، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کےہیوی ٹریفک کا حل نادرن بائی پاس ہے ،سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ ہے، دیہی اضلاع میں کراچی سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہے ، حیسکو سیپکو کےالیکٹرک اجتماعی سزا دیتی ہیں ، وزیراعلی مراد علی شاہ سندھ کےایشوز پر زیروٹالرنس کرتے ہوئے وفاق سےدوٹوک بات کرتے ہیں ،وزیراعلی سندھ سب سےزیادہ سندھ کےمسائل پر وفاق سےبات کرتے ہیں۔ سیلاب کےدوران سندھ میں اکیس لاکھ گھر تباہ ہوئے، سیلاب متاثرین کےساڑھےآٹھ لاکھ گھر بن چکےہیں ۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سائٹ ایریا کےروٹس پر بسیں چلانےکا اعلان بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹس میں تجاوزات سمیت کئی مسائل آئے ،صوبےسے باہر کی رجسٹرڈ ہیوی گاڑیوں کےلیے میکنزم بنادیا ہے، باہر کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو یہاں رجسٹرڈ کرانا ہوگا،1500ہیوی گاڑیوں کو ضبط کیاہےجو فٹنس کےقابل نہیں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا کلچر ختم کرنا ہوگا، دھرنا کلچر سےملک کی عوام کو نقصان پہنچتا ہےآئینی طریقہ کار کےتحت احتجاج کا حق ہے لیکن سڑک بند کرنےکا اختیار نہیں-
51


