52

چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی کادورہ ترکمانستان مکمل،اشک آباد سے وطن واپس روانہ

اشک آباد(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین سینٹ سیدیوسف رضاگیلانی کاپارلیمانی وفدکی قیادت کرتے ہوئے دورہ ترکمانستان مکمل ہوگیا سیدیوسف رضاگیلانی ترکمانستان کے دالحکومت اشک آباد سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔

ترکمانستان کے مجلس کے وائس چیئرمین، مسٹر گہریمان روزیو، اور فرینڈشپ پارلیمانی گروپ کے چیئرمین، جناب انا محمد سروجائیف نے چیئرمین سینٹ سیدیوسف رضاگیلانی کورخصت کیا۔چارج ڈی افیئرز عدنان ظہور بھی وہاں موجود تھے۔

سیدیوسف رضاگیلانی نے دورے کے دوران ترکمانستان کے صدر سے اعلیٰ سطحی تفصیلی ملاقات کی جس میں پاکستان اورآذربائیجان کے مابین اقتصادی،تجارتی،توانائی اوردیگرشعبوں میں بھرپورتعاون کے امکانات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
چیئرمین سینٹ نے وزیربرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔پارلیمانی وفد میں سینیٹرز جان محمد بلیدی، حاجی ہدایت اللہ اور وقار مہدی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں