اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی کی کاروائی-ڈی جی ایف ائی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن-چھاپہ مار کاروائی میں 2 ملزمان گرفتار – لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد-
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کا بدر کمرشل ڈی ایچ اے کراچی میں چھاپہ مار کاروائی-چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا-گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان اور علی رضا کے نام سے ہوئی-گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں-چھاپے کے دوران ملزمان سے 14 ہزار امریکی ڈالر برآمد-ملزمان سے ا لاکھ روپے بھی برآمد-ملزمان سے 2 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے-
ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی برآمد کر لیے گئے- ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے-ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں-


