52

شاہدرہ ٹاؤن کزن سمیت دو سگی بہنوں کوبحفاظت تلاش کرلیا گیا

شاہدرہ ٹاؤن(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی انتھک محنت اور کوشش سے کزن کے ہمراہ گھر سے نکلنے والی بچیوں کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا-
تین سالہ ایان اپنی کزنوں 7 سالہ ہادیہ اور 4 سالہ ہانیہ کے ہمراہ گھر سے نکلے اور راستہ بھٹک گئے-والدہ نے بیٹے سمیت بھانجیوں کو تلاش کرنے کے بعد تھانہ میں اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا-

ایس پی سٹی بلال احمد کی بچوں کو تلاش کرنے کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی جس نے سب انسپکٹر میاں عمران پر مشتمل ٹیم نے رات بھر تلاش کرنے کے بعد بچوں کو بحفاظت تلاش کر لیا-بچوں کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی-

لخت جگر اور بچیوں کے بحفاظت ملنے پر والدہ نے شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی-ایس پی سٹی بلال احمد کی ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی-عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں