کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن سندھ اور سٹی کونٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ھوا جس میں کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سید رضا علی عابدی قائم مقام جرنل سیکرٹری شائق احمد، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شیخ اسماعیل عظیم، سید عابد برنی اور سٹی کنسٹکٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین راحیل شہزاد، جرنل سیکریٹری معین فاروقی، راو سعید، راو ظہیر ، مقصود، ۔معین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کے ایم سی میں موجودہ این آئی ٹیز اور اس میں مجوزہ کرپشن، ٹینڈر ڈاکومنٹس میں ٹیمپرنگ اور سسٹم کے نام میں غیر قانونی مداخلت اور جعلی ڈاکومنٹس، عدالتی کیسوں اور سیپرا کی ویب سائٹ پر ٹیمپرنگ کے حوالے سے غور کیا گیا۔
اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ دونوں ایسوسی ایشنز کے عہدیدار اور زمہ داران ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ اور تمام غیر قانونی این آئی ٹیز کینسل کرائی جائیں گی، اور کراچی شہر کی ترقیاتی کاموں میں سب اسٹینڈرڈ کاموں اور جعلی فرموں اور کرپشن کی وجہ سے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔


