52

عیدالاضحیٰ پر ڈمپرز کے ذریعے آلائشیں نہیں اٹھائی جائیں گی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عیدالاضحیٰ پر ڈمپرز کے ذریعے آلائشیں نہیں اٹھائی جائیں گی-آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کردیا-سندھ حکومت کی جانب سے ڈمپرز پر مختلف علاقوں میں غیر منصفانہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں- ڈمپر مالکان کے مطابق اگر ہمیں شہر میں دیگر ہیوی وہیکلز کے ساتھ مساوی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جاتی تو ہم آلائشیں کیوں اٹھائیں؟”

ڈمپرزکوجلائےجانےکےواقعات پرسندھ حکومت نے کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لیا-متاثرہ مالکان کو کوئی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے-ہم باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں-حکومت کا فرض ہے کہ ہماری جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے-حکومت فوری طور پر ان کے مسائل کو حل کرے-

نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں اور نقصان زدہ گاڑیوں کے مالکان کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے۔بصورت دیگر، عیدالاضحیٰ کے دوران شہر میں صفائی کا سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے- جس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ سندھ پر عائد ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں