کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کرائم کنٹرول اور رمضان المبارک کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی زیرصدارت اجلاس میں تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈمحررز اور چوکی انچارجز موجود تھے۔
ایس ایس پی صاحب نے کرائم اور پروگریس کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے پروگریس بہتر کرنے کے احکامات جاری کیئے۔
ایس ایس پی صاحب نے رمضان المبارک کے مہینے میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹس کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔
مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ڈپلائیمنٹ /چیکنگ پوائنٹ کو مزید موثر بنایا جائے۔
میٹنگ کے اختتام پر تمام افسران کو رپیٹڈ کریمینلز، اشتہاری و مفرور، لسٹڈ ملزمان، بالخصوص منشیات ڈیلرز کے خلاف فوری اور سخت کریک ڈاؤن کرنے کے واضح احکامات جاری کیئے۔


