کرناٹک(ایچ آراین ڈبلیو)بیکری میں اچانک 7 لوگوں نے تلوار لے کرد دھاوا بول دیا، پرتشدد واقعے میں بیکر مین موجود شخص کو قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوپل میں مبینہ جائیداد کے تنازع پر بیکری میں افراد تفری مچ گئی، 7 لوگوں نے بیکری میں گھس کر ایک شخص پر تلوار سے حملہ کیا اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے ہورہی ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ واقعہ 31 مئی کو پیش آیا تھا جو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت چینپّا نرینال کے نام سے ہوئی ہے، حملے کے وقت وہ شخص خود کو بچانے کے لیے بیکری میں گھسا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 لوگ اس پر تلوار سے حملہ کر رہے ہیں جبکہ ایک شخص نے مقتول کے سر پر لکڑی کے لٹھ سے حملہ کیا-


