53

بلاول بھٹو زرداری نے پہلگام حملےکوپاکستان سےجوڑنےکی کوشش کومسترد کردیا

‏نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانی پارلیمانی وفدکی اقوام متحدہ میں او آئی سی رکن ممالک کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی جارحیت اور بے بنیاد الزامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی-پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کو بغیر کسی تحقیق کے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو مسترد کر دیا

بھارت نے جھوٹے الزامات کو سرحد پار حملوں کا جواز بنایا-پارلیمانی وفد نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا-بھارتی جارحیت نے خطے کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے، دنیا کو اس خطرناک رجحان کو معمول بننے سے روکنا ہوگا-

پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، ثالثی اور جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر او ائی سی کا شکریہ ادا کیا-پاکستان نے جامع مذاکرات، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا-

امن کا راستہ صرف مکالمے اور سفارتکاری سے ممکن ہے-او آئی سی اس نازک وقت میں دنیا کا اخلاقی ضمیر بن کر سامنے آئی ہے-مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے حمایت جاری رکھی جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا او آئی سی کے اجلاس سے خطاب-

او ائی سی ممالک نے پاکستان کی طرف سے دی جانے والی شفاف بریفنگ کو سرہاتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا-او ائی سی کی طرف سے اقوام متحدہ کے چارٹر اور معاہدوں کے احترام پر زوردیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں