کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد میں گزشتہ تین روز کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد 18 ہوگئی، مسلسل آنے والے زلزلوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
کورنگی میں منگل کی صبح بھی زلزلہ آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 رہی جبکہ گہرائی 11 کلومیٹر زیر زمین تھی
کراچی میں اتوار کی شام سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اب تک بہت زیادہ جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
رات 12:00 بجے لانڈھی شیر پاؤ قائد آباد محمد نگر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ متعدد گھروں کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں جبکہ خواتین، بزرگ اور بچوں نے پارک میں پناہ لے لی اورعلاقے کی مساجد میں اذانیں دی جانے لگیں۔
رات 12بجے سے قبل و بعد آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری ایک بار پھر گھروں سے باہر نکل آئے، متعدد گھروں کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں،خواتین بزرگ بچوں نے پارک میں پناہ لے لی،علاقے کی مساجد اذانیں دی گئیں۔


