اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چار روزہ تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار ہفتہ 7 جون کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں عیدالاضحیٰ کے لیے چار روزہ تعطیلات کی منظوری دی تھی جس کا آج کیبنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وفاقی حکومت کے ساتھ پاکستان کے تین صوبوں سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے بھی 6 سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کااعلان کیا ہے۔ تاہم صوبہ بلوچستان نے5 سے 8 جون تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


