کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کاملیر جیل کا دورہ اورآئی جی محکمہ جیل خانہ جات سندھ سے ٹیلی فون پر واقع سے متعلق گفتگوکی گئی-ایس ایس پی ملیرکی جانب سےقیدیوں کےفرارکےبعد پولیس اقدامات اورحراست سےمتعلق تفصیلاًآگاہ کیا گیا۔فرارکے واقع کے بعد پولیس نے پورے علاقے کی ناکے بندی کردی تھی۔ ایس ایس پی ملیرکے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے آئی جی محکمہ جیل خانہ جات سندھ قاضی نذید سے ٹیلیفون پر قیدیوں کے فرار سے متعلق واقعہ پر گفتگوکی۔
سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات کو فرار قیدیوں کی گرفتاریوں کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔آئی جی سندھ کی آئی جی محکمہ جیل خانہ جات کو یقین دہانی کرائی گئی-پولیس و دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت رسپانس کی وجہ سے بہت سارے قیدی فوراً پکڑ لیے گئے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ملیرجیل میں منشیات و معمولی نوعیت کے مقدمات کے قیدی رکھے جاتے ہیں۔محکمہ جیل خانہ جات اور ملیر جیل انتظامیہ کے پاس ہرقیدی کا ریکارڈ موجود ہے-
مفرورقیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمز تشکیل دے دی گئی ہیں۔مفرور قیدیوں کی جلد از جلد گرفتاری کے لیئے صوبائی سطح پر احکامات جاری کردیئے ہیں۔


