پاکستان میں پہلی بار”ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ” کا اجرا کردیا گیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں پہلی بار”ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ” کا اجرا کردیا گیا، جس سے شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بار”ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ” کا اجرا کردیا گیا۔

یہ کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر کے بعد شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا، ڈی مٹیریلائزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں