پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 247 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں