48

سرسید یونیورسٹی کےزیرِاہتمام گورنرہاؤس سندھ میں ایک خصوصی کانووکیشن منعقد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا گورنر ہاؤس سندھ میں خصوصی کانووکیشن، عراقی سفیر کو ڈی لیٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی-

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام گورنر ہاؤس سندھ میں ایک خصوصی کانووکیشن منعقد ہوا، جس میں جمہوریہ عراق کے سفیر، حامد عباس علی المشاری کو ان کی سفارتی خدمات اور علاقائی امن کے فروغ اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے اعتراف میں ڈی لیٹ (Doctor of Letters) کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عالمی چیلنجز میں ترکیہ، آذربائجان اور دیگر دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور حمایت قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے پاکستان اور عراق کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو خوش آئند قرار دیا اور سفیر حامد عباس علی المشاری کی کوششوں کو سراہا

اس موقع پر چانسلر سرسید یونیورسٹی، اکبر علی خان کاکہنا تھا کہ، “سرسید یونیورسٹی ہمیشہ علم اور سفارتی تعلقات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ حامد عباس علی کی کوششوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تعلیمی روابط کو مزید مستحکم کیا ہے۔ یہ اعزازی ڈگری ان کے غیر معمولی سفارتی کردار کا ایک اعتراف ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔”۔

اس پروقار تقریب میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی، ترکیہ کے جمال سانگو، اور عمان کے قونصل جنرل سمعی عبداللہ الخنجری نے خصوصی شرکت کی، جس نے بین الاقوامی سفارتی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا.

گورنر ہاوس میں منعقدہ اس تقریب میں سلطنت عمان کے قونصل جنرل سمعی عبداللہ الخنجری کی اہلیہ مریم علی محمد، معروف صنعتکار شہباز ظہیر اور فرخ مہتاب کو بھی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ڈی لیٹ کی اعزازی ڈگریوں سے نوازا گیا

تقریب میں شریک معززین نے اس کانووکیشن کو پاکستان اور عراق کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کا ایک خوبصورت مظہر قرار دیا۔ اس تقریب میں وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی افضل حق، رجسٹرار سید سرفراز علی، اور دیگر اہم سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ سرسید یونیورسٹی کے منتظمین نے اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر اظہارِ تشکر کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں