بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)مودی جہاں سندور بھیجیں گے، وہ چپل سے منہ لال کردیں گے، بھارتی خواتین کا سخت ردعمل-بھارتی خواتین نے مودی کی سندور سیاست پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں مودی سندور بھیجیں گے، وہاں سے ان کا منہ چپل سے لال کردیا جائے گا۔
ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سندور سیاست کو ہندو خواتین نے مذہبی جذبات پرسیاست کرنے کی مذموم کوشش قرار دے دیا ہے۔
مودی سرکار کی ہندو خواتین کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش عوام نے مسترد کردی ہے۔ بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد عوامی غصے سے بچنے کے لیے مودی نے آپریشن سندور کا ڈراما رچایا ہے اور مودی سرکار نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے بجائے گھر گھر سندور بھیجنے کا سیاسی کھیل شروع کیا ہے۔
مودی کا بھیجا ہوا سندور بھارتی خواتین نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’سندور بِکتا نہیں اور نہ ہی بانٹا جاتا ہے‘‘۔ عوام نے سوال کیا ہے کہ آپریشن سندور کے بعد ہر طرف مودی کی مسکراتی تصویر ہے، فوج کی تصویر کیوں نہیں، کیا مودی مرنے والوں پر مسکرارہا ہے؟
بھارتی خاتون نے کہا کہ جن کے گھر تم سندور بھیجو گے وہ چپل سے منہ


