بولان(ایچ آراین ڈبلیو) بولان میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن، ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ-بلوچستان کے ضلع بولان میں پاک فوج نے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے شیلنگ کی۔ آپریشن کا دائرہ پہاڑی سلسلوں تک بڑھا دیا گیا ہے، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہونے کی اطلاعات تھیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، اور اس دوران مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔


