میانوالی سرگودھاروڈ پرکاراورموٹرسائیکل میں تصادم 5افراد زخمی ہوگئے

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)میانوالی سرگودھاروڈ پرمظفرپورلنک روڈ کےقریب کاراورموٹرسائیکل میں تصادم 5افراد زخمی ہوگئے-سرگودھا روڈ کی جانب سےآنےوالی کارمظفرپورلنک روڈ سےاچانک روڈ پرآنےوالے موٹرسائیکل سوار کے ساتھ ٹکرا کر دکان کے پلر سے جا ٹکرائی جبکہ موٹرسائیکل سوار تین افراد قریبی علاقہ پھاتھی کے رہائشی ہیں-

پٹرولنگ پولیس نانگنی موڑ نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اورفوری طور پر ریسکیو1122 کے ذریعے میانوالی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تاہم تمام لوگ محفوظ رہے اور معمولی زخمی ہوئے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں