سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رین ایمرجنسی سینٹرقائم کردیاگیا،خطرناک عمارتیں خالی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رین ایمرجنسی سینٹرقائم کردیاگیا،مخدوش،خطرناک عمارتوں کوفوری خالی کیاجائے مکینوں کوانتباہ، ڈائریکٹرجنرل محمداسحاق کھوڑوکی ہدایات پرغیرقانونی تعمیرات اوراس میں ملوث پورشن مافیاکےگرد گھیرا تنگ،مجرمانہ تعمیراتی سرگرمیوں کےخلاف حوصلہ شکن ایکشن کا سلسلہ جاری ہے،ڈیمالیشن اسکواڈ نےشہرکےمختلف علاقوں میں اضافی منزلوں، پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیا۔جبکہ تعمیراتی قوانیں کی خلاف ورزی کرنے پروجیکٹ ”پرائم گلیکسی ”، واقع نارتھ ناظم آباد کے متعلقہ بلڈرز کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو کی ہدایات پر ایس بی سی اے رین ایمرجنسی سینٹرقائم کردیاگیا 3ہنگامی بنیادوں پر 3شفٹوں میں 24گھنٹے افسران اور ٹیکنیکل اسٹاف کی ڈیوٹی فہرست جاری کردی گئی،جبکہ اس سلسلے میں ایس بی سی اے ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات نے اس زمرے کی عمارتوں کے مکینوں اور استعمال کنندگان کو متنبہ کیاہے کہ بارشوں کے سبب خطرناک عمارتوں کے مکمل یاجزوی طور پر زمیں بوس ہونے اور پانی کے رساؤ کے سبب الیکٹرک شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی یا کرنٹ پھیل جانے خدشات میں کئی گنااضافہ ہوجاتاہے جو کسی اندہ ناک حادثے کا باعث بن سکتا ہے اس لئے قیمتی انسانی جان و مال کے تحفظ کی خاطر ان عمارتوں کوفوری خالی کردیاجائے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹرجنرل یمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایسٹ، پلاٹ نمبر 21-G، بلاک 06، پی ای سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت،کالمزاورپارٹیشن دیواروں سمیت مکمل تعمیرات اورپلاٹ نمبر 842، پی آئی بی کالونی پر گراؤنڈ فلور تادوسری منزل تک آرسی سی چھت اور دیواروں اورپلاٹ نمبر 940، پی آئی بی کالونی پر گراؤنڈفلور مکمل تعمیرات اور پہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیا جبکہ گلشن اقبال کے علاقے میں پلاٹ نمبر A-195، بلاک 03، اسکیم 36، پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت اور دیواروں اور پلاٹ نمبر A-22، بلاک 11، اسکیم 24، پرپہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور شیٹرنگ کو منہدم کردیاگیا۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ سینٹرل، کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبرB-16، بلاک 13،پر لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات،پلاٹ نمبر R-1642، بلاک 15، پر ایک جانب کی آرسی سی تعمیرات اورپارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبرA-55، بلاک 17،پر غیرقانونی دکانوں کی تعمیرات،کو منہدم کردیا،ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 26/18، سب بلاک 3-D، پر تیسری منزل ل کی چھت اورپہلی اوردوسری منزل پر سامنے کی جانب کی تعمیرات،پلاٹ نمبر 5/4، سب بلاک 1-E، گراؤنڈ فلور پر پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر10/35، سب بلاک 3-G، دوسری منزل کی چھت و کالمزاورتیسری منزل دیواروں،کو منہدم کردیاگیا۔ردیں اثناء پلاٹ نمبر اورر لیاقت آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر31/11، اور31/12، بی ون ایریا پر چھٹی منزل کی آرسی سی چھت اوردیواروں،کو منہدم کردیاگیا۔مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے لیاری میں پلاٹ نمبر 2414، نیاآباد پر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت کو منہدم کردیاجبکہ اختربلڈنگ نزد چاکیواڑہ پر وہاں موجود مجمع کی جانب سے ہنگامہ آرائی اورنقص امن کے پیش نظرانہدامی عمل کو ملتوی کردیاگیا۔مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس سمیت علاقہ پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔ علاوہ ازیں ایس بی سی اے نے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی، پر پروجیکٹ بنام پرائم گلیکسی واقع بلاک L، نارتھ ناظم آباد،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے متعلقہ بلڈرز میسرز وارث بلڈرز اینڈڈویلپرز کے خلاف سخت اقدامات کافیصلہ کیاہے اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے مذکورہ بلڈرز کے بلڈرز لائسنس کی منسوخی،سکورٹی ڈپازٹ کی ضبطگی،سائیٹ و بکنگ آفسیز کا سربمہرکئے جانے اورآباد کی جانب سے بلیک لسٹ قرار دلووانے سمیت قانونی چارہ جوئی فیصلہ کرلیاگیاہے واضح رہے کہ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز(آباد) کی جانب سے پہلے ہی مزکورہ بلڈرز کی ممبرشپ کومنسوخ قراردیاجاچکاہے جبکہ اس ضمن میں ایس بی سی اے نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں اور میسر وارث بلڈرز اینڈ ڈویلپرز سے کسی قسم کی خریدو فروخت ،سرمایہ کاری اور بکنگ وغیرہ نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں