عید الاضحیٰ،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نےصفائی آگاہی مہم کا آغاز کردیا،پمفلٹس تقسیم ہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عید الاضحیٰ کے سلسلے میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے صفائی آگاہی مہم کا آغاز کردیا-ایئرپورٹ کے اطراف مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کر دیے گئے-ایئرپورٹ انے والے مسافروں میں عید الاضحی پر صفائی اگاہی سے متعلق پمفلٹس تقسیم کردیئے گئے-

واضح رہے کہ ایئرپورٹ کے قرب و جوار کے رہائشیوں میں بھی آگاہی پمفلٹس بانٹے جا رہے ہیں-عید الاضحی کے حوالے سے صفائی آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے-اس حوالے سے نماز جمعہ و عید کے خطبات میں شہریوں سے عید الاضحی پر صفائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی جائے گی-

اس حوالےسےپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے آگاہی ویڈیؤ بھی جاری کی ہے-براہ کرم ائیرپورٹ کے قریب کے مکین متوجہ ہوں-عیدالاضحی کے موقع پر اپنے گھروں اور قربانی کی جگہوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں-

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ہوائی اڈوں کے آس پاس نہ پھینکیں، کیونکہ ان سے پرندے جمع ہو کر ہوائی جہازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں-

آپ کی ذرا سی لاپرواہی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اپنے پیاروں اور دوسروں کی حفاظت کے لیے احتیاط برتیں-قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ جگہوں پر پہنچائیں تاکہ ان کو با آسانی ٹھکانے لگایا جا سکے-

آلائشوں کو سڑکوں، گلیوں، نالیوں یا کسی خالی پلاٹ میں پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بیماریاں پھیل سکتی ہیں-قربانی کے جانوروں کی باقیات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ تعفن اور گندگی سے بچا جا سکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں