کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین غلام حسین سوہو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025 ء کے دوسرے مرحلہ کا آغاز بروز منگل 3 جون 2025ء سے ہورہا ہے۔ بروز بدھ 2جولائی 2025ء تک جاری رہنے والے ان امتحانات میں صبح اور شام کی شفٹوں میں 82ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ صبح کی شفٹ میں صبح 9بجے سے 12بجے تک آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات ہوں گے جس میں 25 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تککامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات ہوں گے جس میں 57 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے دوسرے مرحلہ میں صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 129 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں 45امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جبکہ 84شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں۔ صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر26 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
55


