کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تھانہ گلشنِ معمار اور گڈاپ سٹی کے حدود میں قائم مویشی منڈیوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مویشی منڈی کے اطراف سیکیورٹی اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر، مربوط اور سخت بنایا جائے، تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جا سکے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مویشی منڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور وہاں کی جانے والی نگرانی اور تکنیکی سہولیات کا جائزہ لیا۔
پولیس چیف نے منڈی کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر منڈی کے منتظمین نے کراچی پولیس کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا شکریہ ادا کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور مویشی منڈی میں ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مویشی منڈی کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 27 پولیس موبائل اور 40 سے زائد پیکٹس قائم کیے گئے ہیں،


