کوئٹہ بکرامنڈی،3دنوں میں تیسرا بم دھماکہ،ایس ایچ او سمیت 5افراد زخمی

کوئٹہ(ایچ آراین دبلیو)3 دنوں میں تیسرا بم دھماکہ،مشرقی بائی پاس بکرا منڈی کے قریب پولیس پر دستی بم حملہ ہوا-دھماکے میں ایس ایچ او منظور شہید تھانہ سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے- پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا-اس سے پہلے گزشتہ رات مغربی بائی پاس اور تھانہ ہنہ اوڑک کی حدود میں بھی دھماکے ہوئے تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں