60

خان سعید آفریدی نےتھائی لینڈ میں ایک اور ٹائٹل جیت لیا،مقامی فائیٹر کوشکست

تھائی لینڈ(ایچ آراین ڈبلیو)خان سعید آفریدی نے تھائی لینڈ میں ایک اور ٹائٹل جیت لیا، فوکٹ کے بانگلا باکسنگ اسٹیڈیم میں مقامی فائٹر کو شکست دیدی-تفصیلات کے مطابق پاکستان کا فخر، خان سعید آفریدی، بین الاقوامی مارشل آرٹس کی دنیا میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں منعقدہ مقابلے میں ایک تجربہ کار تھائی فائٹر کو شکست دے کر ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی، اور BFCP چیمپئن شپ بیلٹ اپنے نام کی۔

خان سعید آفریدی نے اپنی مخصوص سرخ رنگ کی شارٹس زیب تن کی ہوئی تھیں، جن پر “پاکستان” اور “آفریدی” جلی حروف میں لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے رنگ میں انتہائی اعتماد کے ساتھ انٹری دی اور بہترین طاقت، نظم و ضبط اور حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ ریفری نے بھرے ہوئے بین الاقوامی ہال میں آفریدی کا ہاتھ فضا میں بلند کر کے ان کی فتح کا اعلان کیا۔

یہ کامیابی ان کے ان گنت بین الاقوامی اعزازات کی فہرست میں ایک اور قابلِ فخر اضافہ ہے۔ خان سعید آفریدی وہ واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے ورلڈ پولیس سلور میڈل جیتا، اور ساتھ ہی وہ WMO ورلڈ ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں