دبئی (ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کا معاملہ، وزارت خارجہ کی رپورٹ نےحقائق سے پردہ اٹھا دیا، پاکستانیوں کے ویزوں پر باضابطہ کوئی پابندی نہیں، رپورٹ کے مطابق کچھ پاکستانی یواےای قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث،
وزارت خارجہ نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں، یواے ای حکام کیمطابق پاکستانی شہریوں پر باضابطہ ویزا پابندی نہیں،
پابندیوں کی وجہ متعدد مسائل ہیں، تحریری رپورٹ میں مزید بتایا کہ چند پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات، جعلی ملازمت کے معاہدے جمع کراتے پایا گیا، کچھ پاکستانیوں نے ویزوں سے زیادہ قیام کیا، کچھ افراد سیاسی و مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پاکستانی کمیونٹی کے کچھ ارکان نے یواےای میں سوشل میڈیا کا نامناسب استعمال کیا،


