58

آڈیٹرجنرل سندھ نےبل جمع کرانے کی آخری تاریخ مقررکردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ فنانس اکاونٹنٹ جنرل سندھ (AG SINDH) نے حکمنامہ نمبر AGS/TM/CLOSING/A/C 2024-25 /768جاریکردہ 30مئی 2025کے تحت آڈیٹر جنرل سندھ نے بلوں کے جمع کرانے کی آخری تاریخ 12جون مقرر کردی۔ 12 جون کے بعد کوئی بل وصول نہیں کئے جائیں گے۔ بلوں کے چیک جاری کرنے کی آخری تاریخ 21جون ہوگی۔ 30جون تک تنخواہوں کے تمام بل ادا کرنے کی بھی ہدایت۔ میڈیکل، یوٹیلیٹی بل، ٹی اے ڈی اے پنشن، مالی معاونت کے بلوں پر پابندی نہیں ہوگی۔ اے جی سندھ کی ہدایت کے بعد تمام اداروں میں بلنگ تیزی سے تیار کی جا رہی ہے۔ چحتی کے دنوں میں بھی بلوں کی تیاری جاری رہی۔ ٹھیکیدار اور ملازمین اپنے بلوں کی ادائیگی کے لئے دفاتر میں موجود رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں