حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حق پرست رکنِ قومی اسمبلی و وزارتِ تعلیم اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ بھائی نے ڈسٹرکٹ میمبر شاہد عالم بھائی کے ہمراہ آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 7 کا دورہ کیا۔
اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس نادیہ جہانزیب سے ملاقات کی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے، تدریسی سہولیات کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی حالت سدہارنے پر زور دیا۔
پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ بھائی نے یقین دہانی کروائی کہ حق پرست قیادت تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور حکومتی سطح پر ایسے اداروں کی بہتری کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
اس دورے کا مقصد علاقے کے تعلیمی اداروں میں بہتری لانا اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جو ایم کیو ایم پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔.
ان کے ہمراہ یوسی 107 کے انچارج عادل فریدی بھائی، یوسی 108-A کے انچارج جبار شاہ بھائی سمیت یوسی کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔


