44

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائد آباد میں محسوس کیے گئے جس کے بعد ان علاقوں کے عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

واضح رہے کہ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر چھ منٹ پر 3.2 شدت کے ریکارڈ کیے گئے ہیں.اس سے قبل بھی کراچی میں اتوار کی شام پانچ بج کر 33 منٹ پر 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں