95

ملائیشیا کی سستی ترین ایئرلائن کی کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایئرایشیا ایکس کی پہلی پرواز کراچی پہنچی، کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی-ملائیشیا کی سستی ترین ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

نجی ذرائع کے مطابق ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی پرواز میں 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز میں آنے والے مسافروں کا انتطامیہ نے استقبال کیا۔

ملائیشین ایئرلائن کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ایئر ایشیا ایکس کی کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں