کراچی: گلشن معمار میں گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ ادا

کراچی(ایچ آراین‌ڈبلیو) گلشن معمار افغان کیمپ میں گھر کی چھت گرنے کے باعث ملبے اور ریتی بجری تلے دب کر جاں بحق ہونے والی بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ افغان کیمپ میں ادا کر دی گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 کمسن سمیت 5 سگی بہنیں بھی شامل تھیں ، جاں بحق ہونے والی 4 بچیوں سمیت 6 خواتین کی میتیں ایدھی سرد خانے سے غسل و کفن کے بعد ایمبولینسوں کے ذریعے افغان کیمپ لے جائی گئیں۔

اس موقع پر خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جبکہ متوفین کے اہلخانہ ، رشتے دار اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ بعدازاں جاں بحق ہونے والی بچیوں سمیت 6 خواتین کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں