کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ کورنگی تھانہ زمان ٹاؤن ایس ایچ او غلام نبی آفریدی اے ایس آٸی ناصر جمال اور ایس ایچ او کے داماد خاص بیٹر سہیل ماوا فروشوں کے سہولت کار بن گٸے-
زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں ماوا فروشی ہو جوا سٹہ چلوانا ہو کسی کے پلاٹ پر قبضہ کروانا ہو تو ایس ایچ او غلام نبی آفریدی یا اس کے بیٹر خاص داماد سہیل یا اے ایس آٸی ناصر جمال سے رابطہ کرکے سارے غیر قانونی کاموں کو قانونی شکل دے سکتے ہیں
معتبر زراٸع کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن کی حدود ڈبلیو 22 اسٹاپ اور آس پاس کا پورا علاقہ امان بنگالی کو دو لاکھ ٹھیکے پر دے دیا کھلے عام پورے علاقے میں گٹکا ماوا فروخت اور سپلائی جاری اور تو اور پہاڑی پر امان بنگالی نے جوئے سٹّے کی موکل بھی لے لی
تھانہ زمان ٹاؤن کی بیک سائیڈ پر آصف لمبے کے گُٹکے کے کارخانے اور چار ٹھیئے کھلے عام چلنے لگا
نورانی بستی بنگالی پاڑا گلی نمبر چار میں رحمان بنگالی کا حیدری چورے بنانے کا سب سے بڑا کارخانہ آباد
چکرا گوٹھ گلی نمبر چار میں یوسف اور ارشد کا کارخانہ جس میں بڑی تعداد میں حیدری چورا تیار ہوکر تمام کیبنوں پر سپلاٸی ہوتا ہے
گلی نمبر تین میں مُنور عُرف مُنّو اور نواب بلوچ کا کارخانہ مکمل سرپرستی میں چلنے لگا اِن کے حیدری چورے کے کارخانے کی حفاظت کی زمہ داری اے ایس آٸی ناصر جمال کے کندھوں پر ہے-ان تمام جرائم پر نظر رکھنا خاص بیٹر سہیل نامی شخص کی زمہ داری ہے
آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نوٹس لیں
اور ان جرائم پیشہ عناصروں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف اِنکوائری کر کے مُحکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے


