سندھ پولیس کے بہادرسپوت نےڈاکوؤں سے لڑتے ہوئےشہادت کا جام پی لیا

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ پولیس کے ایک اور بہادر سپوت پولیس جوان مقبول اعظم شیخ نے جرئت و بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جان قربان کردی۔ شہید کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ پولیس ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ۔🇵🇰DIGP لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب صاحب، DIGP سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ صاحب،ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب، سندھ رینجرز کے کرنل ھارون صاحب، ایس پی انویسٹیگیشن فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی صاحب اور ضلع بھر کے DSP صاحبان نے شرکت کرکے شہید کو سلام پیش کیا۔

اس کے علاوہ نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب لاڑکانہ،کمشنر صاحب لاڑکانو،DC صاحب لاڑکانہ اور پریزیڈنٹ یونین آف جرنلسٹس لاڑکانہ ڈویژن طارق محمود درانی صاحب سمیت شہید کے ورثاء اور عام شہریوں سمیت بڑے تعداد میں پولیس افسران و جوانان نے شرکت کی۔

🇵🇰جناب ڈی آٸی جی پی صاحب لاڑکانہ نے شہید کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کی خدمات کو سراہا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوٸے کہا کہ امن و امان کی بحالی کی خاطر سیسہ پلاٸی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ہمیں شہداء پر ناز ہے, قیام امن کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

شہید پولیس جوان مقبول اعظم شیخ 01/04/1977 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ شہید پولیس جوان نے 30/7/1997 کے دوران سندھ پولیس میں بطور کانسٹیبل شمولیت اختیار کی۔

شہید پولیس جوان نے آج مورخہ 31/5/2025 پر ضلع خیرپور میرس کی حدود میں ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی۔

یاد رہے کہ لاڑکانہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف جوان مردی سے مقابلہ کیا،

مقابلے کے دوران سیشن جج صاحب لاڑکانہ کی حفاظت کرتے ہوئے ایک پولیس جوان مقبول اعظم شیخ شہید، جبکہ دو پولیس جوان اقبال احمد اور صغیر احمد زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں