سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلرکی مصطفی کمال کو مبارکباد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ۔سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر محمد اکبر علی خان نے سید مصطفی کمال کو وفاقی وزیر صحت مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں سرسید یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خان نے کہا کہ میگا سٹی کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے بطور میئر کراچی آپ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں محکمہ صحت کا نظام ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا کیونکہ ہیلتھ ایکویٹی کے لیے آپ کا وژن ہماری کمیونٹیز پر یقینانمایاں اثرات ڈالے گا۔ امید ہے کہ آپ ہیلتھ کیئر سیکٹر تک عام آدمی کی رسائی کو ممکن بنائیں گے اور آپ کی قیادت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد اور مریضوں دونوں کے لیے یکساں فائدہ مند ثابت ہوگی۔ آپ ایک اہم سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں اور ہماری بھرپور اور غیر متزلزل حمایت آپ کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں