7سال پہلے لاپتہ ہونیوالے دوبھائیوں کی لاشیں سگے چچا کے گھرسے برآمد

حافظ آباد(ایچ آراین ڈبلیو)انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ،حافظ آباد کے نواحی علاقے کسوکی میں ایک ایسا سانحہ پیش آیا جس نے ہر صاحبِ دل انسان کو غم سے نڈھال کردیا۔دو معصوم چچا زاد بھائی، احمد علی اور عثمان علی (عمر تقریباً 7 سال)، جو گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتا ہوئے تھے، آج ان کی لاشیں اُن ہی کے سگے چچا کے گھر کی پیٹی (ٹرنک) سے برآمد ہوئیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق، بچوں کی گمشدگی کے بعد دن بھر تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ ملا۔ اگلے روز ایک ہمسائے، پھاکے شاہ نے ان کے گھر سے آنے والی بدبو پر توجہ دی، جس کے بعد جبراً تلاشی کے دوران پیٹی کھولی گئی اور یہ دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا۔

دونوں بچے دوسری جماعت کے طالبعلم تھے۔ اس واقعے نے پورے علاقے کو غم اور غصے کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پولیس نے مبینہ قاتل چچا کو گرفتار کر لیا ہے، اور لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

علاقےمیں عوام کی جانب سےشدید غم وغصےکا ظہارکیا جا رہا ہے،اورمتاثرہ خاندان کوانصاف دلانےکا مطالبہ زورپکڑ رہا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ان معصوم کلیوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے والدین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

ہم سب کو چاہیے کہ بچوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے آواز بلند کریں!

تازہ ترین اپڈیٹ اور مزید جانکاری کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں