46

ڈیفنس میں ڈبل کیبن گاڑی کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر،ڈرائیور گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،ڈی آئی جی سائوتھ کے مطابق موٹر سائیکل سوار آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر تھا،ڈی آئی جی اسد رضا نے مزید بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مرتضی جان بحق ہوگیا ہے-

گاڑی کے ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے-ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو گاڑی سمیت درخشاں تھانے منتقل کردیا گیا-ملزم عثمان شاہ راشدی سابقہ ڈی آئی جی پیر حسن شاہ راشدی کا پوتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں