85

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدرکی وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر پروفیسر رضوان تاج کی وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات۔ صدر پی ایم ڈی سی نے وزیر صحت کو موجودہ میڈیکل ایجوکیشن سسٹم پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں طبی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈاکٹرز دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، ہمیں اس روایت کو برقرار رکھنا ہے۔ میڈیکل کالجز میں تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا، جبکہ پی ایم ڈی سی اور وزارت صحت مل کر اس حوالے سے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں