پانی کے تنازعہ پر 3 افراد جاں بحق،جھگڑا شدت اختیار کرگیا

چشتیاں(ایچ آراین ڈبلیو)نواحی گاؤں 33 فتح میں واٹر سپلائی پانی کے کنکشن کے تنازع پر جٹ اور انصاری برادری میں تصادم ۔ جھگڑا شدت اختیارکرگیا – جٹ برادری کی فائرنگ سے انصاری خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔ پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے، ملزمان فرار، تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں