اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کا دورہ، جہاں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرِ صحت کی زیر صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو اقدامات اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، “پولیو کے مکمل خاتمے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے، اور اس مشن کی کامیابی کے لیے قومی یکجہتی اور مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ عوامی تعاون اور اجتماعی عزم کے ذریعے ہم اپنے بچوں کو معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ بحیثیت وزیر صحت، میں اور میری وزارت اس قومی مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنائیں گے۔” – سید مصطفیٰ کمال


