کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائد آباد نیشنل ہائی وے پر کئی گھنٹوں سے جاری احتجاج تاحال جاری ہے-مظاہرین کا بجلی بحال ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان-واضح رہے کہ 15 گھنٹے سے جاری طویل احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر قائد آباد سے ملیر ہالٹ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں-نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹریفک بھی پھنس کر رہ گیا-مظاہرین کے پولیس افسران سے مذاکرات ناکام ہوگئے-احتجاج کے باعث قربانی کے جانور خرید کر جانے والے بھی گاڑیوں میں پھنس گئے-
53


